کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 26
باندھے۔
حج بدل :جو کسی دوسرے کی طرف سے حج کیا جائے۔
اشہر حج : حج کے مہینے۔شوال ذی قعدہ مکمل؛ اور ذوالحجہ کے پہلے دس دن۔جن میں حج کے لیے احرام باندھا جاسکتا ہے۔
ایام تشریق :۹سے تیرہ ذوالحجہ تک ؛تکبیریں کہنے کے دن۔
یوم ترویہ :ابتداء حج کا دن ؛ آٹھ ذوالحجہ۔
مقامي :اہل مکہ اوروہ لوگ جو اہل مکہ کے حکم میں ہوں ۔
آفاقي :وہ آدمی جو میقات کے باہر سے مکہ مکرمہ آئے۔
طواف:بیت اللہ کے گرد چکر لگانا۔ اس کی بذیل اقسام ہیں :
1. طواف قدوم: …عمرہ یا حج کی غرض سے مکہ مکرمہ پہنچنے پر پہلا طواف۔
2. طواف افاضہ یا طواف زیارت :… حج کا رکن ہے۔