کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 25
احرام: اعمال حج میں داخل ہونے کی نیت ؛ جس کی ظاہری نشانی مرد حضرات کے لیے عام لباس کے بجائے دو چادروں کا اوڑھنا ہے۔ مُحرِم:وہ انسان جس نے (اعمال حج یا عمرہ کی خاطر )اپنے آپ پر احرام کی پابندیوں کو لازم کرلیا ہو۔ تلبیہ:تلبیہ وہ مخصوص الفاظ ہیں جو احرام باندھنے کے بعد کہے جاتے ہیں (لبیک اللہم لبیک …) آخرتک۔ حج افراد : انسان میقات سے صرف حج کے لیے تلبیہ کہے۔ حج قران : حاجی میقات سے ایک ہی احرام میں حج اور عمرہ دونوں کی نیت کرے۔ حج تمتع:حاجی میقات سے صرف عمرہ کی نیت کرے، مکہ پہنچ کر عمرہ کرکے حلال ہوجائے ؛ اورایام حج میں حج کا احرام