کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 24
سعودیہ،انڈونیشیا،چین،ملائشیا،انڈیااورپاکستان سے)آنے والوں کے لیے۔مکہ ۹۲کلومیٹر۔
۵۔ذات ِعرق: …اہل ِ عراق اور اس راستہ سے(ایران اور براستہ حائل) آنے والوں کا میقات ذات ِعرق نامی مقام ہے۔ (مسلم) مصر کے لیے بھی شام والوں کا ہی میقات ہے۔ ( فقہ السنہ) مکہ سے فاصلہ ۹۴ کلومیٹر۔
۶۔اور ان مقامات سے اندرونی جانب رہنے والوں کے لیے ان کے اپنے گھر ہی میقات ہیں ۔(صحیح بخاری ومسلم)
زماني میقات : یکم شوال سے دس ذوالحجہ کی صبح تک۔
حرم: مکہ مکرمہ کے چاروں طرف وہ سر زمین جہاں کی حرمت نص شرعی سے ثابت ہے؛ اوریہاں پر شکارکرنا، گھاس کاٹنا حرام ہے۔
حل :حرم سے باہر کی حدودمیقات تک حل کہلاتی۔