کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 23
جانے والوں کے لیے احرام باندھنا ضروری ہیں ۔ وہ مقامات یہ ہیں : ۱۔ ذوالحلیفہ…(ابیار علی)مدینہ طیبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ہوتے ہوئے آنے والوں کے لیے۔ مکہ سے فاصلہ ۴۶۳ کلو میٹر۔ ۲۔جحفہ: …(آج کل ویران بستی ہے، لوگ رابغ سے احرام باندھتے ہیں ) اہل ِ شام اور اس راہ سے (اندلس،الجزائر،لیبیا، روم، مراکش وغیرہ سے)آنے والوں کے لیے۔مکہ سے ۱۸۷ کلو میٹرشمال مغرب میں ۔ ۳۔قرن المنازل:…(السیل الکبیر یا وادیٔ محرم)۔اہل ِ نجد اور براستہ الریاض۔طائف سے گزرنے والوں کے لیے۔مکہ ۸۰ کلومیٹر۔ ۴۔یلملم:…(سعدیہ)اہل یمن اور اس راستے سے(جنوبِ