کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 222
پناہ مانگتا ہوں ہر برائی سے جوجلد ہو یا دیر میں اورمیں اسے جانتا ہوں یا نہیں بھی جانتا،اے اللہ !میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بھلائی کاجو تیرے بندے اورتیرے نبی نے تجھ سے طلب کی اورمیں تیری پناہ مانگتا ہوں اس برائی سے جس سے تیرے بندے اورتیرے نبی نے پناہ طلب کی۔ اے اللہ !میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اورہر اس قول وعمل کی توفیق کاجو مجھے اس کے قریب کرے اورمیں تیری پناہ مانگتا ہوں نارِ جہنم سے اورہر اس قول وعمل سے جو مجھے ا س کے قریب لے جائے اورمیں تجھ سے سوال کرتاہوں کہ توہر اس فیصلے کو جو میرے بارے میں کرچکا ہے اسے میرے لیے بھلائی والا بنادے۔ ‘‘ آخر میں تمام حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اس حقیر اور اس کے والدین اور اساتذہ و احباب کو اپنی دعاؤں میں