کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 220
تمام امور کی حفاظت وعصمت کاذریعہ ہے۔ اورمیری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میراروزگار ہے اورمیری آخرت کی اصلاح فرما جو کہ میراآخری ٹھکانا ہے، اورہر بھلائی کے لیے میری عمر دراز کردے اور ہر برائی سے بچانے کے لیے موت کو میرے لیے باعث راحت بنادے۔ ‘‘ 9.… ((اللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْعِفَّۃَ وَالْعَافِیَۃَ فِی دُنْیَایَ وَدِیْنِی وَاَہْلِی وَمَالِی، اللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوَرَتِی وَآمِنْ رَوْعَتِی وَاحْفَظْنِی مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِی وَعَنْ یَمِیْنِی وَعَنْ شِمَالِی وَمِنْ فَوْقِی وَاَعُوْذُبِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِی)) (ابوداؤود) ’’اے اللہ !میں اپنے دینی ودنیوی اوراہل ومال کے تمام معاملات میں عفت وعافیت کاطلب گار ہوں ۔اے اللہ! میرے پردے رکھنا اورمیری میرے سامنے پیچھے،دائیں ،