کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 219
’’ اے اللہ! مجھے حرام سے بچاکر حلال کے ساتھ کفایت عطاکر اوراپنے فضل وکرم کے ساتھ مجھے تو اپنی ذات کے سواہر کسی سے غنی کردے۔ ‘‘ 7.…((اللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتِی وَآمِنْ رَوْعَتِی وَاقْضِ عَنِّی دَیْنِی)) (مشکوٰۃ ) ’’اے اللہ !میرے پردے رکھنا اورخوف وخط سے مجھے محفوظ رکھنا اورمجھ پر جو قرضے ہیں انہیں اداکروانے کی تدبیر کرنا۔‘‘ 8.… ((اللّٰہُمَّ اَصْلِحْ لِی دِیْنِی الَّذِیْ ہُوَ عِصْمَۃُ اَمْرِی وَاَصْلِحْ لِی دُنْیَایَ الَّتِی فِیْہَا مَعَاشِی وَاَصْلِحْ لِی آخِرَتِی الَّتِی فِیْہَا مَعَادِی وَاجْعَلْ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِیَ فِی کُلِّ خَیْر، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِی مِنْ کُلِّ شَرّ)) (مسلم :۱۷/۴۰) ’’یا اللہ !میرے لیے میرے دین کی اصلاح فرماجومیرے