کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 216
’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لا چکے ہیں ، پس تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما، تو سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے۔‘‘
12.…﴿رَبَّنَآ اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ اِِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًاo اِِنَّہَا سَائَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا﴾(الفرقان: ۶۵۔۶۶)
’’اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے، کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔ بے شک وہ ٹھہرنے اور رہنے کے لحاظ سے بدترین جگہ ہے۔‘‘
حدیث ِ شریف سے ثابت دعائیں
1.…((اللّٰہُمَّ لاسَہْلَ اِلا مَاجَعَلْتَہُ سَہْلا وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَہْلًا اِذَا شِئْتَ))
’’اے اللہ! کوئی چیز آسان نہیں ، سوائے اس کے جسے تو