کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 215
ہمیں (مارنا) تو مسلمان ہونے کی حالت میں ۔‘‘ 9.…﴿رَبَّنَآ لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَo وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ ﴾(یونس:۸۵،۸۶) ’’اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے ہاتھ سے آزمائش میں نہ ڈال۔اور ہمیں اپنی رحمت کے ساتھ کافروں کی قوم سے نجات عطا فرما۔‘‘ 10.…﴿رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ﴾ (القصص:۱۶) ’’اے میرے رب! میں نے خودپر ظلم کیا تو مجھے معاف فرما دے۔‘‘ 11.… ﴿رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ﴾ (المومنون:۱۰۹)