کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 214
بلارہا ہے کہ لوگو! اپنے رب پر ایمان لائو، پس ہم ایمان لے آئے، اے ہمارے رب! اب تو ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیاں ہم سے دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ وفات دے۔ اے ہمارے رب! ہمیں وہ دے جس کا وعدہ تو نے ہم سے اپنے رسولوں کی زبانی کیا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کر، یقینا تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔‘‘
7.…﴿رَبَّنَٓا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُونَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾ (الأعراف:۲۳)
’’پروردگار !ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائیں گے۔‘‘
8.… ﴿رَبَّنَآ أَفْرِغْ عَلَیْْنَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ﴾(الأعراف:۱۲۶)
’’اے اللہ! ہم پر صبر وا ستقامت کے دہانے کھول دے اور