کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 211
آخرت میں بھی نعمت عطا فرمانا اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھنا۔‘‘ 3.…﴿رَبَّنَٓا لَا تُؤَاخِذْنَآ إِن نَّسِیْنَا أَوْ أَخْطَأْنَا ج رَبَّنَٓا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیْْنَآ إِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِن قَبْلِنَا ج رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَاطَاقَۃَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّاوقف وَاغْفِرْ لَنَاوقف وَ ارْحَمْنَاوقف أَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ ﴾ (البقرہ: ۲۸۶) ’’ اے ہمارے رب !اگر ہم سے بھول چوک ہو گئی ہو تو ہم سے مواخذۂ نہ کرنا۔ یا اللہ! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالنا جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے اللہ! جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتناہمارے سر پر نہ رکھنا اور (اے اللہ!) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہمیں کافروں پر غالب فرما۔‘‘