کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 21
جاتا ہے۔ زمزم :وہ بابرکت پانی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت ھاجرہ رضی اللہ عنہا کے جاری فرمایا تھا۔ ہزاروں برس گزرنے کے باوجود یہ چشمہ جاری و ساری ہے۔ محل وقوع کے لحاظ سے اب یہ چشمہ مطاف کے نیچے تہہ خانہ میں واقع ہے۔ اس کنوئیں کا پانی بطور تبرک دنیا بھر میں لے جایا جاتا ہے۔ اس پانی کی خصوصیت ہے کہ کامل ایمان کے ساتھ جس مقصد کے لیے بھی پیا جائے،اللہ تعالیٰ وہ مقصد پورا کرتے ہیں ۔ صفا ومروہ : دو پہاڑیاں جنکے درمیان سعی کی جاتی ہے۔ مسعٰي :جہاں پرسعی کی جاتی ہے۔ منٰي : مشہور مقام ؛جہاں جمرات بھی واقع ہیں ۔ مسجد خیف :منٰی میں واقع قدیم مسجد۔