کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 209
حج یا عمرہ کے دوران کسی بھی خاص چکر کے لیے کوئی دعا خاص نہیں سوائے رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان ﴿رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (البقرہ: ۲۰۲) پڑھنا چاہیے۔ نیز کتاب سے دیکھ کر بھی دعا پڑھنے سے اجتناب کریں ، کیونکہ اس سے دل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے کتاب میں لگا رہتا۔ تاہم لوگوں کی سہولت کے لیے قران و حدیث سے ثابت شدہ کچھ دعائیں ترجمہ کے ساتھ دی جارہی ہیں ، انہیں گھر پر یاد کریں اور اعمال عمرہ و حج میں زبانی پڑھتے جائیں ۔ اللہ تعالیٰ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔