کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 208
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف افاضہ فرمایا اور مکہ میں ظہر کی نماز پڑھ کر بنو عبدالمطلب کے پاس آئے جو کہ زم زم پر کھڑے ہو کر لوگوں کو پانی پلا رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے عبدالمطلب کے خاندان والو!آب زم زم چاہ سے کھینچتے رہو اگر مجھے یہ خوف نہ ہوتا کہ لوگ تمہاری اس پانی پلانے کی خدمت پر غالب آ جائیں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ مل کر پانی کھینچتا۔‘‘ تو لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ڈول پانی کا دیا اور آپ نے اس میں سے کچھ پیا۔‘‘( مسلم)