کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 206
ہو کر مشعر حرام آئے اور قبلے کی طرف رخ کر کے دعا، تکبیر اور تہلیل و توحید میں مصروف رہے دیر تک وہاں کھڑے رہے جب خوب اجالا ہوگیاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے سوار کیا اور طلوع آفتاب سے پہلے وہاں سے چل پڑے حضرت فضل بن عباس خوبصورت اور گورے رنگ کے ایک خوبصورت آدمی تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب انہیں ساتھ لے کر چلے تو کچھ عورتوں کی سواریاں بھی چلتی ہوئی انہیں ملیں تو فضل ان کی طرف دیکھنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک فضل کے چہرہ پر رکھ کر ادھر سے چہرہ پھیر دیا۔ فضل دوسری طرف بھی عورتوں کی سواریاں دیکھنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک سے اس طرف سے بھی فضل کا چہرہ پھیر دیا یہاں تک کہ وادی محشر میں پہنچ گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹنی کو ذرا تیز چلایا اور اس درمیانی راستہ