کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 203
ہے کہ وہ تمہارے بستروں پر ایسے کسی آدمی کو نہ آئے دیں کہ جن کو تم ناپسند کرتے ہو۔ اگر وہ اس طرح کریں تو تم انہیں مار سکتے ہو مگر ایسی مار کہ ان کو چوٹ نہ لگے۔ اور ان عورتوں کا تم پر بھی حق ہے کہ تم انہیں حسب استطاعت کھانا پینا اور لباس دو۔ اور میں تم میں ایک چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہیں ہوگے؛ تم لوگ اللہ کی کتاب قرآن مجید کو مضبوطی سے پکڑے رکھنا۔ اور تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا تو تم کیا کہو گے؟ انہوں نے کہا:’’ ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اللہ کے احکام کی تبلیغ کر دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا فرض ادا کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیر خواہی کی۔‘‘ یہ سن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت والی انگلی کو آسمان کی طرف بلند کرتے ہوئے اور لوگوں کی طرف منہ موڑتے