کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 201
کے ساتھ ہدی تھی۔ تو جب ترویہ کا دن ہوا آٹھ ذی الحجہ تو انہوں نے منٰی کی طرف جانے کے لیے حج کا احرام باندھا؛ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سوار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منٰی میں ظہر، عصر، مغرب اور عشا اور فجر کی نمازیں پڑھیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر ٹھہرے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بالوں سے بنے ہوئے ایک خیمہ کو نمرہ کے مقام پر لگانے کا حکم فرمایا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے اور قریش کو اس بات کا یقین تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشعر حرام کے پاس ٹھہریں گے جس طرح کہ قریش جاہلیت کے زمانہ میں کرتے تھے۔پھررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیار ہوئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات کے میدان میں آگئے وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمرہ کے مقام پر اپنا لگا ہوا خیمہ پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس خیمے میں ٹھہرے یہاں تک کہ سورج ڈھل گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم