کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 200
کچھ مجھے بتایا اس کی خبر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی۔ اور اپنے اعتراض کرنے کا بھی ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ فاطمہ نے سچ کہا؛ سچ کہا۔‘‘ [اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر پوچھا] : جس وقت تم نے حج کا ارادہ کیا تھا تو کیا کہا تھا ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ :’’ میں نے کہا: اے اللہ میں اس چیز کا احرام باندھتا ہوں کہ جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’میرے پاس تو ہدی ہے تو تم حلال نہ ہونا۔‘‘ راوی کہتے ہیں : حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن سے جو اونٹ لے کر آئے تھے اور جو اونٹ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے؛ سب ملاکر سو اونٹ ہو گئے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ’’ پھر سب لوگ حلال ہو گئے اور انہوں نے بال کٹوالیے سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اور ان لوگوں کے جن