کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 20
ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملتزم واقع ہے۔یہ پتھر جنت سے لایا گیا ہے۔
رکن عراقي : حطیم کی طرف سیدھا حجر اسود سے اگلا کونہ۔
رکن شامي : شام کی طرف واقع کونہ؛ رکن عراقی کے بعد۔
رکن یماني : حجر اسود سے پیچھے والا کونہ، ملک یمن کی طرف واقع ہے۔اسی وجہ سے رکن یمانی نام پڑا ہے۔
ملتزم : حجر اسود سے لے کر بیت اللہ کے آدھے دروازہ تک۔
مقام ابراہیم :اس پتھر پر کھڑے ہو کر ابراہیم علیہ السلام نے بیت اللہ کی تعمیر کی تھی۔ اس پتھر پر آج بھی آپ کے قدموں کے نشان موجود ہیں ۔ اسے شیشے کے گول گنبد میں بندکردیا گیا ہے۔
میزاب رحمت :خانہ کعبہ کا پرنالہ میزاب کہلاتاہے۔
مطاف :بیت اللہ کے آس پاس کھلی جگہ جہاں پر طواف کیا