کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 199
اے اللہ کے رسول!کیا یہ حکم اس سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالیں اور فرمایا کہ’’ عمرہ حج میں داخل ہوگیا ہے؛ دو مرتبہ نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹ لے کر آئے تو انہوں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بھی انہیں میں پایا جو کہ حلال ہو گئے تھے، احرام کھول دیا تھا اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے رنگین کپڑے پہنے ہوئے تھے اور سرمہ لگایا ہوا تھا۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان پر اعتراض فرمایا؛ تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ مجھے میرے اباجی نے اس کا حکم دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ عراق میں یہ کہہ رہے تھے میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے احرام کھولنے کی شکایت لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گیا ؛اور فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جو