کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 198
اس نے اکیلے سارے لشکروں کو شکست دی ‘‘؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور تین مرتبہ اسی طرح فرمایا۔ پھر آپ مروہ کی طرف اترے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک بطن کی وادی میں پہنچے توآپ دوڑے؛ ہم بھی آپ کے ساتھ دوڑے۔ اور پھر آہستہ چلے یہاں تک کہ مروہ پر آگئے۔ اور مروہ پر بھی اسی طرح کیا جس طرح کہ صفا پر کیا تھا۔یہاں تک کہ جب مروہ پر آخری چکرمکمل ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ’’ لوگوں میں اس طرف پہلے متوجہ ہو جاتا جس طرف بعد میں متوجہ ہوا ہوں تو میں ہدی نہ بھیجتا اور میں اس احرام کو عمرہ کا احرام کر دیتا تو میں سے جس کے ساتھ ہدی نہ ہو تو وہ حلال ہو جائے اور اسے عمرہ کے احرام میں بدل لے۔‘‘ حضرت سراقہ بن جعثم رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اورعرض کیا: