کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 197
’’بلاشبہ صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ، میں وہی سے ابتدا ء کرتا ہوں جہاں سے اللہ نے شروع کیا۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے آغاز فرمایا؛ اور صفا پر چڑھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کو دیکھا اور قبلہ کی طرف رخ کیا اور اللہ کی توحید اور اس کی بڑائی بیان کی اور فرمایا : (( لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوْ عَلَی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرُ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ اَنْجَزَ وَعْدَہٗ،وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَہَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ)) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اللہ کے سوا کوئی مبعود نہیں وہ اکیلا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور