کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 196
میں رمل کیا اور باقی چار چکروں میں عام چال چلے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کی طرف آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلّٰی﴾ ’’تم مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بناؤ ‘‘
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان کیااو دو رکعت نماز پڑھائی ؛اوران دورکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ﴿ قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ﴾ اور ﴿قُلْ یٰٓاَیُّہَا الْکَافِرُوْن﴾پڑھی۔
پھر آپ حجر اسود کی طرف آئے اور اس کا استلام کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دروازہ سے صفا کی طرف نکلے ؛ جب صفا کے قریب ہو گئے تو آپ نے فرمایا:
(( اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہٖ ))