کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 193
آمدید جو چاہے تومجھ سے پوچھ۔میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا؛( حضرت جابر نابینا ہو چکے تھے اور نماز کا وقت آگیا)۔ توحضرت جابر رضی اللہ عنہ ایک چادر اوڑھے ہوئے کھڑے ہوگئے۔جب بھی اپنی اس چادر کے دونوں کناروں کو اپنے کندھوں پر رکھتے تو چادر چھوٹی ہونے کی وجہ سے دو کنارے نیچے گر جاتے۔ اور ان کے بائیں طرف ایک کھونٹی کے ساتھ ایک چادر لٹکی ہوئی تھی حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی۔ پھر میں نے عرض کیا کہ:’’ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں خبر دیں ؟پھر انہوں نے اپنے ہاتھ سے نو کا اشارہ کیا ؛اور فرمانے لگے :’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نو سال تک مدینہ میں رہے اور آپ نے حج نہیں فرمایا۔ پھر دسویں سال لوگوں میں اعلان کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کرنے والے ہیں ۔چنانچہ مدینہ منورہ سے بہت لوگ آگئے اور وہ