کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 192
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سفر حج حضرت جعفر بن محمد رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ سے روایت نقل کی ہے فرماتے ہیں کہ : ہم حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے ہم لوگوں کے بارے میں پوچھا۔ یہاں تک کہ میری طرف متوجہ ہوئے میرے بارے میں پوچھا تو میں نے عرض کیا : ’’ میں محمد بن علی بن حسین رضی اللہ عنہ ہوں ۔ توحضرت جابر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ میرے سر پر رکھا؛ اور انہوں نے میری قمیص کا سب سے اوپر والا بٹن کھولا پھر نیچے والا بٹن کھولا۔پھر حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے اپنی ہتھیلی میرے سینے کے درمیان میں رکھی اور میں ان دنوں ایک نوجوان لڑکا تھا۔ توحضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’ اے میرے بھیتجے خوش