کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 191
’’اے اللہ!میں تجھ سے داخل ہونے،اور نکلنے کی جگہوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ،تیرا نام لے کر ہم یہاں سے نکلے تھے اور اے ہمارے رب! تجھی پر ہمارا بھروسہ ہے۔‘‘ وَصَلَّی اللّٰہُ وَسَلَّمَ عَلَی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ اَجْمَعِیْنَ۔ حضرات !اس طرح آپ کا حج مکمل ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ اس کو مبارک اور گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کتاب کے مؤلف، اس کے والدین اور اساتذہ کو اپنی دعاؤوں میں یاد رکھیں ۔جو کسی بھی مؤمن کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہے اس کے بدلے اسے بھی نیکیاں ملتی ہیں ۔ لہٰذا بخل سے کام نہ لیں ۔ اللہ ہم سب کو اپنی رضامندی کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔[الدراوی]