کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 190
مسئلہ :… جب واپسی کا سفر اختیار کریں تو سواری پر بیٹھنے،راستے میں قیام کرنے، شہروں کو دیکھنے اونچائی پر چڑھنے اور زیریں جانب اترنے وغیرہ کی دعائیں کرتے آئیں اور جب اپنا شہر نظر آجائے تو یہ دعا کریں : ((آئِبُونَ تَا ئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ)) (بخاری) ’’ہم تو تائب ہوکر،سجدہ و عبادت گزاری کا عہد کرکے لوٹ آئے ہیں ،اور اپنے رب کی تعریفیں کرتے ہیں ۔‘‘ مسئلہ :… اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے ممکن ہو تو مسجد میں جاکر دو رکعت نماز[شکرانہ] پڑھ لیں ۔اور پھر یہ دعا کرتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہوجائیں : (( اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَعَلٰی رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا)) (ابوداؤد)