کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 19
بعض اہم اصلاحات
مکہ یا ام القري: وہ مشہور تاریخی شہر ہے جسے اولاد ابراہیم علیہ السلام نے آباد کیا تھا، جو کرہ ارض کے عین وسط میں واقع ہے۔
بیت اللّٰہ:اللہ تعالیٰ کا پہلا گھر،مسلمانوں کا قبلہ و کعبہ؛ جسے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام نے مل کر تعمیر کیا تھا۔
حطیم : خانہ کعبہ کا وہ حصہ جو قریش کے دور میں مکمل تعمیر نہیں ہو سکاتھا، کعبہ کے ساتھ ملا ہوا نامکمل حصہ۔ اس حصہ میں نماز ادا کرنے کا ثواب اتنا ہی ہے جتنا بیت اللہ کے اندر نماز کا۔
بیت اللہ کے چار کونے یہ ہیں :
حجر :جہاں پر حجر اسود نصب ہے، یہاں سے طواف شروع