کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 189
توضیح:…اور عجوہ کھجور کے سات دانے صبح کھا لیں تو اس دن زہر اور سِحر(جادو)اثر نہیں کرتایہ شفاء اور زہر کا تریاق ہے یہ جنّت کاپھل ہے۔ ٭ عجوہ کھجور کھانے سے متعلق بعض حضرات کا یہ خیال کہ ساری زندگی زہر اور جادوکا اثر نہیں ہوتا؛غلط ہے؛ اس کی کوئی دلیل نہیں ۔ جبکہ حدیث میں وضاحت ہے کہ جس دن یہ سات دانے کھائے گئے ہوں ، اس دن ان چیزوں کا اثر نہیں ھوگا۔ مسئلہ :… سفر چاہے کتنا ہی آرام دہ کیوں نہ ہو، عذاب کا ایک ٹکڑا ہو تا ہے،لہٰذا کوئی شخص جب اپنا کام مکمل کرلے تو جلد اپنے اہل و عیال میں لوٹ جائے۔ حاجی کا حج سے فارغ ہو کر اپنے اہل و عیال میں جلد لوٹ جانا ہی زیادہ اجر کا باعث ہے۔(بیہقی، حاکم)