کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 188
یہ کہتا تھا یہاں صرف دعا دے دیں : ((السلام علیکم أہل الدیار من المؤمنین والمسلمین وإنا إن شاء اللّٰه بکم للاحقون، نسأل اللّٰہ لنا ولکم العافیۃ)) (مسلم) ’’اے اس دیار کے رہنے والے مومنو اور مسلمانو! تم پر سلامتی ہو اور اگر اللہ نے چاہا تو ہم تمہارے ساتھ ملنے والے ہیں ، ہم اپنے اور تمہارے لیے اللہ سے عافیت چاہتے ہیں ۔‘‘ ٭ مکّہ مکرمہ کا اصل تحفہ آبِ زمزم اور مدینہ منورہ کا ہدیہ عجوہ کھجور ہے،کیونکہ آب ِ زمزم ہرغرض ومرض کے لیے مفید ہے۔زمزم کھانے کا کھانااور بیماری کی دواء ہے۔ لیکن اس میں برکت کے لیے کفن یا نقدی کو بھگونا خانہ ساز فعل ہے؛سلف سے ایسا کرنا منقول نہیں ۔(السنن والمبتدعات ص۱۱۳ وحجۃ النبی ص۱۱۹)