کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 187
عن أمۃ محمد خیراً))۔ ’’اے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ آپ پر سلامتی ہو، اے مومنوں کے امیر آپ پر سلامتی ہو، اللہ تعالیٰ آپ سے خوش ہو اور امت محمد کی طرف سے آپ کو بہترین بدلہ عطا کرے۔‘‘ [عمرہ کے احکام و آداب ازابن عثیمین رحمہ اللہ :۱۱۰] ٭ زائر ’’احد‘‘ جا کر شہداء کی زیارت کرے؛ ان پر سلام پڑھے اور ان کے لیے دعا کرے اور اس لڑائی میں جو حکمت اور اسرار کی باتیں ہیں ان سے اگر نصیحت حاصل کرے اور یاد کرے تو زیادہ اچھاہے۔ احد کے قبرستان میں بھی وہی دعا پڑھے جو عام مسلمانوں کے قبرستان میں پڑھی جاتی ہے۔ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو جب وہ قبروں کی طرف نکلتے تھے تو ان کو یہ دعا سکھلاتے تھے اور ان میں کا کہنے والا