کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 186
پڑھ لیں ۔اس کا پورے عمرہ کے برابر ثواب ہے۔ (ترمذی،تاریخ کبیر امام بخاری) مسئلہ :…بقیع الغرقد یا جنت البقیع کی زیارت کرناسنت ہے اور وہاں بھی عام قبرستان کی زیارت والی ہی دعا کریں اوراس پر یہ الفاظ اضافہ کر دیں : ((اَللَّہُمَّ اغْفِرْ لِاَ ہْلِ بَقِیْعِ الْغَرْقَدِ))’’یا اللہ! اس بقیعِ غرقد کے آسودگانِ خاک کی مغفرت فرما دے۔ ‘‘ بقیع قبرستان کی زیارت کرنے والے کو چاہیے کہ وہاں جو صحابہ وتابعین مدفون ہیں ان پر سلام پڑھے، جیسے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں ان کی قبر کے سامنے کھڑا ہو اور ان پر سلام پڑھے، اور کہے: ((السلام علیک یا عثمان بن عفان، السلام علیک یاأمیرالمومنین، رضی اللہ عنک وجزاک