کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 185
مانگیں ، نہ کہ قبر شریف کی طرف منہ کرکے۔( التحقیق والایضاح ص۶۷) شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: جب صحابہ رضی اللہ عنہم اپنے لیے دعا کا ارادہ کرتے تھے وہ (مسجد نبوی کے اندر) قبلہ کی منہ کرکے دعا کرتے تھے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں کیا کرتے تھے اور آپ کے حجرہ شریفہ کے پاس دعا کے لیے نہیں جایا کرتے تھے اور نہ ہی آپ کی قبر اطہرکی طرف جاتے تھے۔ مسئلہ :…حرم ِمکی کی طرح ہی مسجدِ نبوی سے بھی الٹے پاؤں نکلنا ایک خودساختہ فعل ہے،جس کی کوئی شرعی حیثیّت نہیں ہے۔ مسئلہ :…قیامِ مدینہ منورہ کے دوران کسی بھی وقت اقامت گاہ سے وضو کر کے جائیں اور مسجدِ قبا میں دورکعتیں