کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 183
یہ خیال رہے کہ مسنون درود ہی پڑھیں ۔ اور روضہ انور کے سامنے آواز بلند کرنے سے گریز کریں ۔ پھر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی قبر پر انھیں یوں سلام کریں :
((اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَبَابَکْرٍ))
’’اے ابوبکر رضی اللہ عنہ ! آپ پر سلام ہو۔‘‘
اور پھر حضرت عمر ِفاروق رضی اللہ عنہ کی قبر پر انھیں یوں سلام کہیں :
((اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عُمَرُ))
’’ اے عمر رضی اللہ عنہ ! آپ پر سلام ہو۔‘‘(مؤطا إمام مالک)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اپنے سفر سے واپس آتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں کی طرف جاتے اور ان کو سلام کرتے۔ممکن ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے علاوہ دوسرے صحابہ نے بھی ایسا کیا ہو، لیکن تمام صحابہ رضی اللہ عنہم ایسا نہیں کرتے تھے جیسا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کیا۔