کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 182
مسئلہ :…اگرمسجد میں پہنچنے پرپہلے کوئی فرض نماز ہو رہی ہے توپہلے باجماعت نماز ادا کرلیں ۔ورنہ سنت یانوافل ادا کرلیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ’’جب تم میں کا کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک کہ دو رکعت نماز نہ پڑھے لے۔‘‘ (متفق علیہ) مسئلہ :…فرض نماز یا تحیۃ المسجد کی دورکعتوں کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرِ مقدس کے پاس جائیں اور یوں سلام کریں : ((اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِيُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہُ)) ’’اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں ۔‘‘ پھر اس کے بعد اگر درود شریف پڑھے تو اچھا ہے۔ لیکن