کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 180
احکام و آداب ِ زیارت ِ مدینہ منورہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت مشروع کاموں میں سے ایک مستحب کام ہے۔ اور وہ ان تین مسجدوں میں سے دوسری مسجد ہے جس کی طرف سفر کرنا اور اس میں نماز پڑھنے اور عبادت کے لیے لمبے فاصلے طے کرکے جانا جائز ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کا سفر نہ کرو، مسجد حرام اور میری یہ مسجد (مسجد نبوی) اور مسجد اقصیٰ۔‘‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: