کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 178
ان چیزوں کی اجازت ہے۔ بچوں اور غلاموں کا حج وعمرہ: مسئلہ :…بچوں کا حج صحیح ہے اور اسکا ثواب بچوں کے علاوہ انھیں حج کروانے والوں (والدین)کوبھی ہوتا ہے۔ عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور دور خلفاء رضی اللہ عنہم میں سات سال اور کم وبیش عمر کے نابالغ بچوں کو حج کروانے کے کئی واقعات کتبِ حدیث میں موجود ہیں ۔ مسئلہ :…بچے اگر بلوغ کی عمر سے پہلے حج کریں گے تو ان کا یہ حج نفلی ہوگا؛ بالغ ہونے کے بعد صاحب استطاعت ہونے کی صورت میں ان پر حج کرنافرض ہوگا۔ (المحلّی لابن حزم۷/۲۷۶) مسئلہ :…اگر غلام نے حالت غلامی میں حج کرلیا تونفلی ہوگا، آزاد ی کے بعدصاحب استطاعت ہونے کی