کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 176
(اسی بنا پر حنفیہ اسے سنت کہتے ہیں )۔ مسئلہ:…اگر کسی نے اس واجب کو بلا عذرِ شرعی ترک کردیا تو اسے بعض آئمہ (مالک، شافعی، اور ایک روایت میں امام احمد)کے نزدیک دم دینا پڑے گا،جبکہ امام احمد کی مشہور روایت اور احناف کے نزدیک ترک ِقیامِ منیٰ پر فدیہ نہیں ہے۔ لیکن انہیں رمی کرنا ہوگی،ایسے لوگ ایک دن بکریاں چرائیں اور ایک دن میں [تاخیر کے ساتھ]دونوں کی اکٹھی کنکریاں مارلیں ۔ (حاکم،دارمی،مؤطا مالک) طواف ِ وداع: تین دن کی رمی کے بعد حج کے جملہ ارکان مکمل ہوگئے۔ اب صرف ایک واجب باقی رہتا ہے یعنی طواف وداع۔ مکہ چھوڑنے سے پہلے سب سے آخری کام طواف وداع کرنا ہے۔البتہ حیض والی عورت یہ طواف کئے بغیر مکّہ سے روانہ