کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 175
مسئلہ :…رمی کرنے والا کنکری پر نظر رکھے کہ وہ جمرہ کو لگ گئی ہے، یا اس کے گرد بنے ہوئے دائرے میں گری ہے ؟ اگر کنکری اس جمرہ تک نہ پہنچ سکی ہو تو اس کی جگہ دوسری کنکری ماردے۔ مسئلہ :…مٹھی بھر کر کنکریاں پھینک دیں تو یہ رمی شمار نہیں ہوگی۔ (المغنی۳/۲۸۶) مسئلہ :… کنکری مارنے کے لیے سنت یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اور شہادت کی انگلی استعمال کرے۔ کنکری مارنے کے لیے کوئی آلہ استعمال کرنا جائز نہیں ۔ مسئلہ :…ایامِ تشریق کی راتیں منیٰ میں گزارنا واجب ہے۔ البتہ حُجّاج کو پانی پلانے کی ذمہ داری نبھانے والوں (حضرت عباس رضی اللہ عنہ ) کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ راتیں منیٰ میں نہ گزارنے کی رخصت دے دی تھی۔ (بخاری ومسلم)