کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 173
ایام تشریق میں رمی کے اوقات: مسئلہ :… ۱۱اور ۱۲ ذوالحجہ کو زوالِ آفتاب کے بعد تینوں جمرات کو سات سات کنکریوں سے رمی کرنا مسنون ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کا عمل بھی یہی تھا۔ پہلے چھوٹے جمرہ پر رمی کریں اوررمی سے فارغ ہوکر ایک طرف ہو جائیں اور قبلہ رو ہو کر دعا مانگیں ، ایسے ہی درمیانے جمرہ پر کریں ، البتہ بڑے جمرہ کے پاس دعا ثابت نہیں ۔ (تفصیل کے لیے دیکھیں :صحیح البخاری) مسئلہ :… اگر کوئی صرف ۱۱۔۱۲ کی رمی کرنے پر ہی اکتفاء کرتا ہے، تو اس کے لیے یہ جائز ہے کہ ۱۲ ذوالحجہ کی رمی کرکے مغرب سے قبل منیٰ سے روانہ ہوجائیں ۔ توضیح:… اگرحاجی صاحب منٰی سے روانگی کے لیے مغرب سے قبل نکلا؛ مگر رش کی وجہ سے منٰی چھوڑتے