کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 172
مسئلہ :… وقت کی مناسبت سے طواف افاضہ کوطواف وداع کے ساتھ جمع بھی کیا جاسکتا ہے مگر بہتر علیحدہ علیحدہ طواف کرنا ہے۔
ایامِ تشریق اور قیامِ منیٰ:
٭ اگر دس تاریخ کوطواف ِ افاضہ کرلیا ہے توپھرواپس منیٰ لوٹ جائیں اور ایامِ تشریق کی راتیں وہیں گزاریں ۔ ان ایام کے دوران مکّہ جانا اور زیارت وطوافِ کعبہ کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
مسئلہ :… ایام منٰی میں تمام نمازیں انکے اوقات پر مگر قصر اور باجماعت ادا کریں ۔
٭ ایام تشریق میں ہر نماز کے بعدیہ تکبیریں کہنا مسنون عمل ہے: ((اللّٰہ أکبر اللّٰہ اکبر لا إلہ إلا اللّٰہ و اللّٰہ اکبر و للّٰہ الحمد))