کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 171
طواف کے بعد صفا ومروہ کے مابین سعی بھی ضروری ہے اور قِران ومفرد والوں کے لیے طوافِ قدوم یا طوافِ عمرہ کے ساتھ کی گئی سعی ہی کافی ہے۔طواف سے فارغ ہو کر مقامِ ابراہیم پر دورکعتیں پڑھیں ۔ اس طواف و سعی کے بعد حاجی کو ’’تحلل ثانی‘‘ یا ’’تحلّل ِکلّی‘‘ حاصل ہوجاتا ہے اور میاں بیوی کے تعلقات سمیت تمام پا بندیاں ختم ہوجاتی ہیں ۔ (بخاری ومسلم) مسئلہ :… اگر حج افراد یہ حج قران کرنے والے نے پہلے صفا مروہ کی سعی نہیں کی تو اب وہ سعی کرسکتا ہے۔ اس میں حرج نہیں ۔ مسئلہ :… طواف ِ افاضہ مزدلفہ سے واپسی سے پہلے نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا وقت ہی عرفات و مزدلفہ سے واپسی کے بعد ہے۔