کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 170
طرف سے اور دوسرا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے۔ طواف افاضہ: مسئلہ :… ۱۰ /ذوالحج کو ہی سب سے اہم کام اور حج کا رکن ِ اعظم ’’طوافِ افاضہٗ، (طوافِ حج یا طوافِ زیارت) کرلیں تو یہی مسنون ہے۔(متفق علیہ) توضیح:…اگر بیماری ونقاہت یا حیض وغیرہ کے عذر کی وجہ سے ۱۰ ذوالحجہ کوطواف کرنا ممکن نہ ہو تو ایامِ تشریق(۱۱،۱۲،۱۳) میں کر لیں ۔ ورنہ جب مجبوری زائل ہو تب ہی سہی اور اس تا خیر پر کوئی فدیہ وکفّارہ بھی نہیں ہے۔ (المغنی ۳/۳۹۶ ) مسئلہ :… اس طواف میں احرام،رمل اوراضطباع نہیں ہے۔ (ابوداؤد) مسئلہ :… حج ِتمتع کرنے والوں کے لیے اس