کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 17
استفادہ کیا گیا ہے جن کا یہاں پر ذکر کرنا طوالت کا باعث ہوگا۔ اختلاف ائمہ کی صورت میں کوشش یہ کی ہے زیادہ تروہ فتوی ذکرکیا جائے جس پر سب کا اتفاق ہو۔ اور بسا اوقات اختلاف سنت یا واجب میں ہوتا ہے۔ تو ایسی صورت میں یہ ذکر کر دیا گیا ہے کہ یہ کام سنت ہے۔ اور اختلاف سے بچنے کا آسان حل یہ ہے کہ اس سنت پربھی عمل کرلیا جائے۔ اس لیے کہ ویسے بھی ترک سنت سے ثواب میں کمی آتی ہے۔ تو پھر حج یا عمرہ جیسی عظیم سعادت میں یہ کمی کیوں ہونے دی جائے۔ میں اپنے تمام بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ جہاں کہیں بھی کوئی غلطی پائیں اس سے بذریعہ ای میل یا موبائل فون آگاہ کرکے اجر کے حق دار ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے خلوص دل کے ساتھ دعا کرتا ہو ں کہ وہ