کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 169
دانت نکال چکا ہو۔یعنی جِذعہ یا کھیرانہ ہو بلکہ مُسِنّہ یا دودانتا ہو اور اہلِ لغت کے یہاں جِذعہ وہ بکرا،مینڈھا یا دنبہ ہوتاہے جو اپنی عمر کا ایک سال مکمل کرچکا ہو۔ جب کہ گائے کی عمر دو سال ہونی چاہیے۔اور اونٹ کی عمر پانچ سال ہونی چاہیے۔ (مناسک الحج والعمرۃ از قحطانی ۶۴۰) فوت شدگان کی طرف سے قربانی: مسئلہ :… فوت شدگان کی طرف سے قربانی دی جاسکتی ہے۔اگرچہ امام ابن المبارکؒ کے بقول زیادہ صحیح یہ ہے کہ ان کی طرف سے صدقہ دیا جائے اور اگر قربانی دی جائے تو اسکا سارا گوشت تقسیم کردیا جائے۔(الفتح الربانی ۱۳/۱۰۹۔۱۱۲،فتاویٰ ابن تیمیہ ۲۶/۳۰۶) مسئلہ :… اگر کسی فوت شدہ کی طرف سے قربانی دیں تو پھر کم از کم دو جانور ذبح کریں ۔ایک فوت شدہ کی