کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 168
مسئلہ :… حاملہ جانور کی قربانی بھی جائز ہے۔ مسئلہ :… قربانی کا جانورایسا لنگڑانہ ہو کہ جسکا لنگڑاپن ظاہر ہو،آنکھوں سے ایسا کانانہ ہو کہ کاناپن ظاہر ہو،ایسا بیمار نہ ہو کہ جس کی بیماری نمایاں ہو، ایسا لاغر وکمزور نہ ہو کہ جس کے جسم میں چربی اور ہڈی میں گودا نہ ہو۔اور نہ ہی کان کٹا ہوا ہو اورنہ ہی سینگ والے جانور کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو۔ اورجانور انتہائی بوڑھا اور لاغر نہ ہو۔ مسئلہ :… قربانی کا جانور خریدنے کے بعداگر اس میں کوئی عیب آ جائے (مثلًا : سینگ ٹوٹ جائے) تو اس سے کو ئی خاص فرق نہیں پڑتا۔البتہ اگر کوئی صاحب ِحیثیت ہے اور جانور بدل لیتا ہے تو یہ افضل ہے،لیکن بلا وجہ جانور بدلنا جائز نہیں ۔ مسئلہ :… قربانی کا بکرا یا دنبہ ایسا ہو کہ دودھ کے دو