کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 167
مسئلہ :… حاجی کے لیے قربانی کا وقت بڑے جمرہ کی رمی کرنے کے بعد شروع ہوجاتا ہے ؛ جب کہ عام لوگوں کے لیے قربانی کا وقت نمازِ عید پڑھ لینے کے بعد شروع ہوتا ہے۔اگر کسی نے نماز سے پہلے ہی جانور ذبح کرلیا تو اسکا گوشت تو حلال ہے مگر قربانی کا ثواب نہیں ہوگا۔اسے چاہیے کہ اس کی جگہ دوسرا جانور بطور قربانی ذبح کرے۔ (بخاری ومسلم) ٭ قربانی کا جانور جتنا ہی اچھا اور قیمتی ہوگا، اسی قدر اس کا اجر و ثواب بھی ہوگا۔ قربانی کا جانور کیسا ہو ؟: مسئلہ :… قربانی کا جانورصحت مند اور موٹا تازہ ہوتو یہ زیادہ باعث ِ اجر وثواب ہے۔ مسئلہ :… خصّی جانور کی قربانی جائز ہے۔