کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 166
لے، اور ناخن بھی کاٹ لے۔ ایسے ہی یہ حکم ان لوگوں بھی شامل نہیں جن کے پاس قربانی نہیں ۔ مسئلہ :… قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے نحر یا ذبح کرنا سنّت ہے۔ (متفق علیہ) توضیح:…عورتیں اپنی قربانی کا جانور خودبھی ذبح کرسکتی ہیں ۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنی بیٹیوں کو اسکا حکم فرمایا کرتے تھے۔(بخاری) مسئلہ :… حاجی حضرات کے لیے اگر اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا ممکن نہ ہو تو وہ بنک میں بھی پیسے جمع کرواسکتا ہے، اور کسی قابل اعتماد انسان کو اپنی طرف سے وکیل بھی بناسکتا ہے۔ مسئلہ :… گوشت کاٹنے اوربنانے والے کو اجرت کے طور پر قربانی کی کھا لیں یا قربانی کا گوشت نہیں دینا چاہیے۔ (متفق علیہ)