کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 165
٭ وقت سے پہلے قربانی کرنا۔ اس صورت میں دوبارہ قربانی کی جائے۔ اس کا وقت عید کی نماز ہے۔اور حج میں رمی جمرہ کے بعد۔ ٭ حج کی قربانی حدود حرم سے باہر کرنا۔ اس صورت میں یہ نفلی قربانی ہو گی اور حج کی قربانی دوبارہ حدود حرم میں ہی کرنی ہوگی۔ مسئلہ :… تمتّع اور قِران کرنے والے بچوں کی طرف سے بھی قربانی واجب ہے۔ قربانی کرنے والے کے لیے ہدایات ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : مسئلہ :… جو قربانی کرنا چاہتاہو،وہ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد اپنے ناخن اور بال نہ کاٹے۔یہ حکم ان لوگوں کے لیے ہے جو حج پر نہ ہوں ۔ حاجی کو چاہیے کہ وہ احرام سے پہلے اپنی بغلیں ، زیرناف صاف کرلے ؛ مونچھیں تراش