کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 164
مسئلہ :… اگر قربانی کا جانور تھک ہار کر قریب المرگ ہوجائے تو اسے ذبح کرکے عام فقراء اور مساکین کے لیے چھوڑ دیا جائے، قربانی کرنے والا اس میں سے کچھ بھی نہ کھائے۔ قربانی کی غلطیاں : ٭ ایسی قربانی کرنا جو کہ شرعی شرائط پر پوری نہ ہوتی ہو۔ ٭ لنگڑا، بیمار ؛ کانا اور ٹوٹے سینگ والا جانور قربان کرنا۔ ٭ قصاب کو قربانی کے جانور میں سے کچھ اجرت کے طور پر دینا۔ ہاں اگر مزدوری پوری ادا کرنے کے بعد بطور صدقہ یا ھدیہ کے کچھ گوشت اسے دیدیا جائے تو اس میں کچھ حرج نہیں ۔ ٭ قربانی کے گوشت کو مستحقین کی موجود گی میں ذخیرہ کر لینا۔